سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان نومبر میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ21نومبر سے برسبین میں ہوگا،23نومبر سے کھیلا جانے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔
- Advertisement -
مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ2019: پاکستانی ٹیم کب اورکہاں میچ کھیلے گی
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام آئندہ ماہ انگلینڈ میں شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹمیں پاکستان کرکٹ ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔