ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

آسڑیلیا کا 2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 2 ملین ڈالر کی امداد کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ وتجارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر ہنگامی انسانی مدد کے تحت مالی معاونت کا اعلان کیاگیا ہے۔

- Advertisement -

آسٹریلیوی محکمہ خارجہ وتجارت کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی جانب سے امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

محکمہ خارجہ وتجارت کی جانب سے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی فوری انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی معاونت کی جائے گی۔

آسڑیلیا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیلاب کی صورتحال پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب سے 1000 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں جبکہ 50 ہزار سے زائد گھر مسمار ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر آسٹریلیا کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا آسٹریلیا کا یہ اقدام قابل تحسین اور انسانیت دوستی کا مظہر ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں