جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کے نئے کپتان اور اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے سری لنکا میں آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ میں کوپر کونولی نے پہلی مرتبہ ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے اور ناتھن میک سوینی کی واپسی ہوئی ہے۔ سیم کونسٹاس اور بیو ویبسٹر، جنہوں نے اپنے ابتدائی ٹیسٹ میچوں میں متاثر کیا تھا انہوں نے بھی اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

گال میں اسپن کے لیے سازگار پچ تین فرنٹ لائن اسپنرز کی شمولیت کا باعث بنی ہے جس میں ناتھن لیون، میٹ کوہنیمن، اور ٹوڈ مرفی شامل ہیں۔

- Advertisement -

مچل مارش کا ٹیسٹ مستقبل غیر یقینی ہے کیونکہ وہ ہندوستان کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد انتخاب سے محروم ہو گئے تھے۔

اسٹیون اسمتھ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے جو پیٹرنٹی چھٹی پر ہیں اور ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

دریں اثنا، تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو بھارت سیریز کے دوران پنڈلی کی انجری کے بعد چیمپئنز ٹرافی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

سابق کپتان ایرون فنچ کا خیال ہے کہ مچل مارش کے لیے دوبارہ جگہ حاصل کرنا مشکل ہو گا، خاص طور پر اس سال کے آخر میں کیمرون گرین کی متوقع واپسی کے ساتھ یہ اور مشکل دکھائی دیتا ہے۔

ٹیم سری لنکا جانے سے پہلے تربیتی کیمپ کے لیے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 29 جنوری سے شروع ہونا ہے۔

آسٹریلیا سکواڈ:

اسٹیون اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، سکاٹ بولانڈ، الیکس کیری، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، نیتھن میکسوینی، ٹوڈ مرفی، مچل اسٹارک، بیو ویبسٹر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں