The news is by your side.

پہلا ٹی 20: میتھیو ویڈ نے بھارت سے فتح چھین لی

موہالی: آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

موہالی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 209 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میتھیو ویڈ نے 21 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کیمرون گرین 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے اکشڑ پٹیل نے تین جبکہ امیش یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی اننگز میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے تھے۔

ہاردیک پانڈیا نے 71 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول 55 اور سوریا کمار یادیو 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور جوش ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں