پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

تیسرا ٹی 20، آسٹریلیا نے بھارت کو آخری گیند پر شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

گوہاٹی: آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 223 رنز کا ہدف آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گلین میکسویل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

- Advertisement -

گلین میکسویل نے 48 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے، میتھیو ویڈ 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹریوس ہیڈ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایرون ہارڈی 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جوش انگلس 10 رنز بنا کر بشنوئی کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ، اویس خان اور اکشڑ پٹیل ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے تھے، رتوراج گائیکواڈ نے 123 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔

یشوی جیسوال نے 6 رنز بنائے، ایشان کشن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان سوریا کمار یادیو 39 رنز بنا کر ہارڈی کو وکٹ دے بیٹھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن، جیسن بہندروف اور ایرون ہارڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں