اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

امام الحق کی سنچری رائیگاں، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 88 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 45.1 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

امام الحق کی 103 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، کپتان بابر اعظم 57 رنز کے ساتھ نمایاں ہے۔

- Advertisement -

سعود شکیل 3، محمد رضوان 10 اور افتخار احمد 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 18 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کو کیچ دے بیٹھے۔

خوشدل شاہ 19 اور حسن علی 2 رنز بناسکے، محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹریوس ہیڈ اور مچل سوئمپسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، نیتھن ایلس اور شان ایبٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آل راؤنڈ کارکردگی پر ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ٹریوس ہیڈ نے 72 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بین میکڈرموٹ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان ایرون فنچ 23 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، الیکس کیری کو 4 رنز پر زاہد محمود نے بولڈ کیا، مارکس اسٹونس 26 رنز بناسکے۔

شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، خوشدل شاہ اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر کینگروز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کے دو کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، میچ کے آغاز سے قبل زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کو ڈیبیو کیپ دی گئی ہے۔

پہلے ون ڈے کیلیے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی دستیاب نہیں ہوں گے، کیوں کہ وہ ابھی تک انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں اسی لیے انہیں پہلے ون ڈے کیلئے آرام دے دیا گیا ہے۔

پاک آسٹریلیا ون ڈے: پہلے میچ سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا

دوسری جانب مہمان ٹیم کو بھی بڑا دھچکا ہے کیوں کہ آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایشٹن ایگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے باعث ون ڈے سیریز کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں