منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا ‏‏119 رنز کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گلین میکسویل 18 رنز پر سوئچ ہٹ کے چکر میں وکٹ گنوا بیٹھے، ‏ڈیوڈ وارنر 14 اور مچل مارش 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے نورٹجی کی گیند پر ربادا کو کیچ دے بیٹھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نورٹجی نے دو وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر ربادا، تبریز شمسی ایک، ایک وکٹ حاصل ‏کرسکے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے، اوپنر ایڈن مرکرام کے 40 اور ‏کیگیسو ربادا کے 19 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں