پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

موسمیاتی تبدیلی، آسٹریلیا میں پارہ 40 ڈگر تک چلا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا: موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر کے موسموں میں بدلاؤ آ گیا ہے اور موسم زیادہ شدید ہو گئے ہیں، آسٹریلیا میں پارہ 40 ڈگر تک چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں گرمی کی شدید لہر سے مختلف شہروں میں پارہ چالیس ڈگری تک چلا گیا ہے، کوئنز لینڈ، وکٹوریا، نیو ساؤتھ ویلز سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔

بیورو آف میٹرولوجی نے شمالی، مشرقی اور وسطی آسٹریلیا کے بڑے حصوں کے لیے ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے، جس میں مغربی آسٹریلیا اور تسمانیہ کے علاوہ ہر ریاست اور علاقہ شامل ہے۔

- Advertisement -

وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ میں ہیٹ ویو کی صورت حال سے قبل شمالی علاقہ جات، مغربی کوئنز لینڈ اور جنوبی آسٹریلیا نے اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کیا۔

چند روز میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے، گرمی کی شدت کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت اوسط سے 12 سے 16 سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

ایڈیلیڈ شہر میں درجہ حرارت اتوار کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لی کریک، ٹارکولا، پورٹ آگسٹا اور وومیرا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔

واضح رہے کہ NSW اور وکٹوریہ میں آج پیر کو متعدد مقامات پر 40C سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کرنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ بروکن ہل میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع تھی، ملڈورا میں 46 سینٹی گریڈ اور بورکے 42 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں