سڈنی: بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وانر نے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے سنگین جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس حرکت پوری ٹیم کی پوری قیادت ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ کام کیا کیونکہ ہمارا ماننا تھا کہ اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔
Enjoy the rest of your holiday in South Africa @cbancroft4 ✌🏼 pic.twitter.com/CTVBxB3ajF
— Simon Harmer (@SimonHarmerRSA) March 24, 2018
اعتراف جرم کے باوجود آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا تھا تاہم جب آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے کپتان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا انہوں نے خود ہی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، اب کینگروز ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کریں گے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسمتھ اور نائب کپتان وارنر نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کی جانے والی بال ٹیمپرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ ثابت ہونے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ اور ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ اور تین پوائئنٹس میں بھی کمی کردی گئی ہے۔
BREAKING: Steve Smith has been fined 100% of his match fee and handed a one Test ban, Cameron Bancroft a 75% fine and three demerit points for ball-tampering incident.
➡️ https://t.co/7A63kanBoV pic.twitter.com/rXHWXnmTqP
— ICC (@ICC) March 25, 2018
واضح رہے کہ یہ واقعے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پیش آیا تھا، ٹی وی کیمروں نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کسی پیلی چیز سے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑا تھا، انہوں نے امپائر سے چھپانے کے لیے وہ چیز ٹراؤزر میں ڈال لی تھی۔