بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ٹینس کے معروف کھلاڑی کا آسٹریلیا میں داخلہ ممنوع قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بغیر کورونا ویکسین کے خصوصی استثنیٰ پر آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے عالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس کھلاڑی نووک جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخل ہونےسےروک دیاگیا ہے، نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئےمیلبرن پہنچےتھے۔

ٹینس کے معروف کھلاڑی نے ابھی تک کرونا سے ویکیسن نہیں لگوائی تھی اور انہوں نے ایئرپورٹ حکام سے ویکسین نہ لگوانےپراستثنیٰ مانگاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: لائن جج کو گیند مارنے پر نوواک جوکووچ یو ایس اوپن سے باہر

آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹینس اسٹار کا کرونا ویکسین نہ لگانے پر آسٹریلیا کا ویزا مسترد کیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی خبرایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹینس اسٹار کےدستاویزات میں مسئلے پر ویزامنسوخ کیاگیا۔

آسٹریلین وزیراعظم اسکاٹ مورس نے بھی معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون، قانون ہے اور وہ سب کے لیے ایک ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرحدی قوانین کے باعث ان کے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سےکم ہے۔

نووک جوکووچ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم ویزامسترد ہونے پر اپیل کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں