جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آسٹریلیا نے لبنان سے راتوں رات 407 شہریوں کو نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: آسٹریلیا نے لبنان سے راتوں رات اپنے 407 شہریوں کو نکال لیا۔

الجزیرہ کے مطابق آسٹریلوی محکمہ خارجہ اور تجارت نے کہا ہے کہ چار سو سات آسٹریلوی شہریوں اور ان کے خاندان کے افراد کو 2 سرکاری امدادی پروازوں سے بیروت سے روانہ کیا گیا ہے۔

جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آج اتوار کو بھی بیروت سے دو مزید پروازیں روانہ ہو رہی ہیں، اور وہ بھی مکمل طور پر بک ہو چکی ہیں، زمینی حالات دیکھتے ہوئے اس طرح کی مزید پروازوں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسرائیل کی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے درمیان کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو لبنان سے نکال لیا ہے۔ ان میں جاپان، نیدرلینڈز، پولینڈ، رومانیہ، روس، جنوبی کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

ادھر اسرائیل نے راتوں رات بیروت پر 30 سے ​​زائد حملے کیے ہیں، جو کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے بھیانک ترین رات تھی۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافات میں 30 سے ​​زائد حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔

بیروت میں ایک ہی رات میں اسرائیل کے 30 سے زائد حملے

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے رپورٹ کیا کہ بیروت پر اسرائیل کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک یہ سب سے زیادہ بھاری اور تباہ کن رات تھی، بھیانک دھماکوں کی آوازیں رات بھر پورے شہر میں سنی جاتی رہیں، اور مضافاتی علاقہ داحیہ سیاہ دھوئیں سے ڈھکا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں