جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آسٹریلوی کرکٹر کا پاکستان کپ کھیلنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ایرن سمرز نے پاکستان کپ میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے 24 سالہ فاسٹ بولر ایرن سمرز پہلے غیرملکی کھلاڑی ہوں گے جو پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں شرکت کریں گے۔

سمرز 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈومیسٹک مقابلوں میں کسی بھی سائیڈ کی طرف سے ایک غیر ملکی کھلاڑی کو  کھیلنے کی اجازت دیتا ہے اسکے لیے غیر ملکی کھلاڑی کو اپنے ملکی بورڈ کی طرف سےاین او سی(نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ)جمع کروانا لازم ہوتا ہے۔

ایرن سمرز 28 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اظہر محمود کی زیرنگرانی ایک ہفتہ تربیت حاصل کرنے کے بعد5 جنوری کو سدرن پنجاب کے اسکواڈ کو کراچی میں جوائن کرلیں گے۔

 ایرن سمرز کے علاوہ سدرن پنجاب کے کنٹریکٹ یافتہ کوچ  اظہر محمود، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ تیمور بھٹی کی بھی کوچنگ کریں گے۔

ایرن سمرز ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 2019 میں کراچی کنگز اورآسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینزکی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے دسمبر 2017 میں ہوریکینز کی طرف سے اپنے پہلے میچ میں تیز ررفتار بولنگ کے حوالے سے جوفرا آرچراور ٹائمل ملز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اس طرح وہ آسٹریلین سرزمین پرخود کو ایک تیز رفتار بالر کے طور منوا چکے تھے۔

 دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ ’سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کنٹریکٹ ملنا میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے، جس ٹیم کے ساتھ میں کھیلوں گا وہ جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے اور مجھے اسی قسم کے کھیل میں دلچسپی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے سدرن پنجاب پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مضبوط ٹیم کی حیثیت سے سامنے آئے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت سے فاسٹ بولرز پیدا کیے اور وہ یہاں آکر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کپ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش بھی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا ئے گا اس میں میری فٹنس اور میعار کا بھی امتحان ہے۔

ایرن سمرز نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان میں جاری سیزن کو دیکھا ہے، لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جگہ ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں بہت معاون ثابت ہوگی۔ میرا مقصد ایک بہترین پروفیشنل بننا ہے اور میرا خیال ہے کہ پاکستان مجھےاس  ٹارگٹ کوحاصل کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں