آئی سی سی کے صدر جے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کے حق میں کی گئی پوسٹ پر آسٹریلوی صحافی نے سوال اٹھا دیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیئرمین جے شاہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے حق میں پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بھارتی فوج کو اپنا فخر قرار دیا تھا۔
جے شاہ کی اس پوسٹ کے بعد کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھ گئے، آسٹریلیا کے صحافی میلکم کون جےشاہ پر برس پڑے۔
آسٹریلوی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی کے بھارتی صدر جے شاہ نے افواج کے بارے میں بیان کیوں دیا، آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے فلسطین میں امن پر ٹوئٹ کیا تو اسے معطل کردیا گیا تھا، کھلاڑی کو سزا اور چیئرمین کو کھلی چھوٹ، یہ منافقت ہے۔
So @Uz_Khawaja is banned by the @ICC from putting a dove on his bat supporting peace in the Middle East but @ICC chairman Jay Shah, son of India’s home affairs minister, can openly support the Indian military during conflict. Staggering hypocrisy!!! https://t.co/UDnniiNiwf
— Malcolm Conn (@malcolmconn) May 16, 2025
واضح رہے کہ جے شاہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ان پر خوب تنقید کی گئی، جس کے بعد آئی سی سی کے صدر نے پوسٹ کو حذف کر دیا لیکن سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے اس اقدام سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے جیسے آئی سی سی درحقیقت "انٹرنیشنل” کے بجائے "انڈین” کرکٹ کونسل بن گئی ہے۔