آسٹریلیا نے 2025 میں بین الاقوامی طلبا کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزارتک محدود کردی اور کہا کچھ ادارےدرکارزبان کی مہارت نہ ہونے والوں کو داخلہ دے دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے غیرملکی اسٹوڈنٹس کی داخلوں کی حد کم کردی، آسٹریلوی وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے کہا کہ جامعات، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کےاداروں میں دوہزارپچیس میں بین الاقوامی طلبا کی تعداد دولاکھ سترہزارتک محدود کردی گئی ہے۔
جیسن کلیئر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کچھ اداروں کا تعلیمی نظام ناقص ہے، ایسے نوجوانوں کو داخلہ دے دیتے ہیں جن کے پاس کامیابی کیلئے درکار زبان کی مہارت نہیں ہوتی۔
آسٹریلوی حکام نے دوہزارتیئس میں پانچ لاکھ ستتر ہزار طلبا کوویزے جاری کیے تھے تاہم آئندہ تعلیمی سال بین الاقوامی طلبا کی تعداداتنی ہی ہوگی جتنی کورونا کے پھیلاؤ کے دوران ہوتی تھی۔
حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا میں سات لاکھ سترہ ہزار بین الاقوامی طلبا زیرِتعلیم ہیں۔