تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

آسٹریلیا میں سائبر حملے، پارلیمنٹ، اسکول اور اسپتال نشانہ

سڈنی: آسٹریلیا میں سائبر حملوں میں پارلیمنٹ، کاروباری اداروں، اسکولوں اور اسپتالوں کے ڈیٹا کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی اداروں پر سائبر حملے کیے گئے جس پر ردعمل دیتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سائبر حملے کیے جارہے ہیں لیکن اب یہ مزید بڑھ گئے ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سائبر حملہ کرنے والوں کو زیادہ کامیابی نہیں ملی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں ریاستیں ملوث ہیں۔

اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ یہ حملے کئی ماہ سے جاری تھے مگر اب بڑھ گئے ہیں جن کا حکومت، یونیورسٹیز، اسپتال اور انڈسٹریز نشانہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر حملوں کے بارے میں اتحادیوں بشمول برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو اعتماد میں لیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیر دفاع لنڈا رینالڈس نے کہا کہ اس حملے میں بڑے پیمانے پر ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کینبرا نے گزشتہ سال مارچ میں اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ آسٹریلوی پارلیمنٹ پر ہیکنگ حملے کا ذمہ دار بیرون ملک میں ہیں، آسٹریلیا نے کبھی بھی عوامی سطح پر اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں کی اور بیرونی سازش کے الزامات کو مسترد کیا۔

آسٹریلیا اس وقت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں بین الاقوامی تفتیش پر زور دے رہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -