جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

آسٹریلوی کپتان نے افغانستان سے شکست کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف شکست کی وجہ بتا دی۔

مچل مارش نے آرنوس ویل گراؤنڈ میں اہم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر بول پڑے۔

آسٹریلیا کی 21 رنز کی شکست پر میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مارش نے کہا کہ ان کی ٹیم اچھا نہیں کھیل سکی اور مخالف ٹیم کو آزادانہ طور پر اسکور کرنے دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو 20 رنز زیادہ بنانے دیے اس ٹورنامنٹ میں بہت سی ٹیموں نے پہلے بولنگ کی یہ مت سوچیں کہ یہ ٹاس جیت گیا یا ہار گیا ہم نے میدان میں ایک آف نائٹ گزاری۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹ آسان نہیں تھی لیکن دونوں ٹیموں نے اس پر ہی کھیلا تو ہم آج اس طرح نہیں کھیل پائے جیسے کھیلنا چاہیے تھا ہمیں جیتنے کی ضرورت تھی، ہمیں یقینی طور پر اپنی فیلڈنگ پر فخر ہے ہم بہترین فیلڈنگ سائیڈ ہیں۔

مارش نے مچل اسٹارک کو آرام دینے کے آسٹریلیا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں جو مخصوص حالات میں جیت سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں