اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آسٹریلیا نے صرف 41 گیندوں پر میچ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو صرف 6.5 اوورز میں چت کر دیا۔

کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں سیریز کی اختتامی مقابلے کو میزبان نے 41 گیندوں پر جیت لیا۔

میزبان ٹیم نے میلبورن میں پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے، دوسرا سڈنی میں 83 رنز سے اور تیسرا کینبرا میں 8 وکٹوں سے جیتا جس میں حیران کن طور پر ہدف کا حصول صرف 41 گیندوں پر ممکن بنایا۔

ویسٹ انڈیز کو پہلے 86 رنز پر ٹھکانے لگانے کے بعد آسٹریلوی بلے بازوں نے لاٹھی چارج کیا اور بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ جیک فریزر میک گرک نے 18 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ون ڈے فارمیٹ میں اپنے مختصر ترین گیندوں پر ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا جب کہ 259 گیندیں باقی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں