جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان، رمیز راجہ کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول بھی جاری کردیا گیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے، مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ادھر چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، آئندہ سال دورہ پاکستان پاکستان میں کرکٹ شائقین کو پرجوش کرے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم تیئس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری کردیا، مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

پہلا ٹیسٹ تین مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا، سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا، ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کا منتظر ہوں، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کادورہ بھی کررہی ہے، ویمن کرکٹ کے میچز کا انعقاد خوش آئند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا 2023 میں ویمن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد بھی کررہا ہے، پی سی بی کی جانب سے ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں