منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

دورۂ آسٹریلیا، قومی اسکواڈ کے 7 کھلاڑی میلبرن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے پہلے مرحلے میں آسٹریلیا پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق قومی اسکواڈ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نسیم شاہ بابر اعظم اور حارث روف سمیت اسکواڈ کے سات ارکان میلبرن پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کراچی سے آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں لیکن میں پورے پاکستان کے گروپ کا حصہ ہوں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ سے متعلق بتاتیں سنتا ہوں، ہاں میں گروپ کا حصہ ہوں اور میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھا تھا اور مشاورت ہوئی، ہمارا فوکس طویل مدت کا ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور مینٹور ایک پیج پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے ایونٹس کے لیے اچھا کمبی نیشن بن جائے،چیمپئنز کپ میں سب نے دیکھا کہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں، ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے، گیپ ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا جب کہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔

’شان مسعود میرے بیٹے کی طرح ہے‘ رمیز راجہ کی متنازع بیان پر وضاحت

یاد رہے کہ محمد رضوان کو کپتان بنتے ہی دورہ آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا جہاں گرین شرٹس نے تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں