برسبین : آسٹریلوی شہربرسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف429 بناکرآؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کے کپتان اسمتھ اور پیٹرہینڈز کومب نے287 رنزپر3کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا اورچوتھی وکٹ کی شراکت میں 172 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
میچ کے دوسرے دن پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب سٹیون اسمتھ 130 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
خیال رہےکہ اس سے پہلے محمد عامر یاسر شاہ کی گیند پر اسٹیون سمتھ کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامراوروہاب ریاض نے چار،چار جبکہ یاسر شاہ نے2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہےکہ پاکستانی ٹیم میں سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، وہاب ریاض،یاسر شاہ، راحت علی اور محمد عامر شامل ہیں۔