منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

یونس خان کے175رنز‘پاکستان315رنزپرآؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے یونس خان کے 175رنزمکمل جبکے پاکستان ٹیم315رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان اورعمران خان کریز پر موجود ہیں اور اب سےکچھ دیر قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں315 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

بارش کے باعث سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چار بجے شروع ہونا تھاجوتاخیر سے شروع ہوا۔

اس سے قبل گذشتہ روز تیسرے روز کھیل کا اختتام پر یونس خان 136 اور یاسر شاہ پانچ رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے تھے۔

کھیل کے تیسرے روز بھی بارش نے کھیل کو صرف 54 اوورز تک محدود رکھا تھالیکن آسٹریلیا اس دوران چھ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔پاکستان نے یہ چھ وکٹیں صرف 112 رنز کے اضافے پر گنوادیں۔

مزید پڑھیں:یونس خان 11ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

یاد رہے کہ یونس خان آسٹریلوی سرزمین پر پہلی سنچری بناکر دنیا کے پہلے بیٹسمین بنے ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات سمیت 11 ممالک میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی ہے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم آسٹریلیا نے اس سے قبل اپنی پہلی اننگز538رنزپر ڈکلیئرکی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں