جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر کے آئی لینڈرز کو 14 سال بعد ان ہی کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا دوسری اننگ میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جی تکے لیے صرف 75 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کینگروز نے یہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا نے پہلی اننگ میں 257 رنز بنائے تھے۔ اسکے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں کپتان اسٹیون اسمتھ اور ایلکس کیری کی سنچریوں کی بدولت 414 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا نے سری لنکا کو اُسکے ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی ہے۔ کینگروز نے پہلا ٹیسٹ میچ اننگ اور 242 رنز کے بھاری مارجن سے جیتا تھا۔

ایلکس کیری مین آف دی میچ اور اسٹیون اسمتھ مین آف دی سیریز قرار پائے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل رواں برس جون میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں