تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آسٹریلیا، آگ کے شعلے ہوا سے باتیں کرنے لگے، 17 ہلاک، ہزار بے گھر

سڈنی: آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی جس کی وجہ سے اب تک 17 افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے نیو سائوتھ ویلز اور وکٹوریا کے جنگلات میں دو روز قبل آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

مقامی حکومتوں کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے اقدامات کیے گئے مگر وہ کارگر ثابت نہ ہوسکے جس کے بعد وفاقی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے فوجیوں کو  مدد کے لیے بلایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح تک چار ہزار افراد نے اپنے گھروں سے نقل مکانی کی اور وہ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں، آگ کی شدت کی وجہ سے سرخ شعلے اور سیاہ دھواں ہر سو فضا میں پھیلا ہوا ہے۔

سرکاری حکام کی جانب سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے جن کے مطابق اب تک 17 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

آسٹریلوی حکومت نےجنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہونے پر نئے سال کی تمام تقاریب کو منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکل وقت سے نجات حاصل کرنے کےلیے خصوصی عبادات کا اہتمام کریں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق آتشزدگی کے باعث اب تک 175 گھروں کے نذر آتش ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ آسمان بھی آگ کےشعلوں کی وجہ سے بالکل سرخ ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -