جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت سیریز کروانے کا خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ آسٹریلیا نے فیوچر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت کے ساتھ مل کر سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی آئندہ کوشش کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے کرکٹ آپریشنز منیجر،پیٹر روچ نے کہا ہے کہ سہ فریقی سیریز کے انعقاد کا موقع نہیں تھا جو اس سیزن میں حریفوں کے درمیان ٹکراؤ کا باعث بنے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی (فیوچر ٹورز پروگرام) میں سہ فریقی سیریز نہیں ہے لیکن آئندہ ہم ہمیشہ ایسے میچوں اور مواقع میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ہمارے شائقین کو مشغول رکھیں۔

پیٹر روچ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن ہم آئندہ سہ فریقی سیریز پر غور کریں گے تاہم حالیہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نومبر میں آسٹریلیا سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی جبکہ نومبر اور دسمبر میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں