تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسٹریلیا لے گا اب ڈرون سے منفرد کام

دنیا بھر میں ڈرون کو عموماً جاسوسی کیلیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آسٹریلیا نے ریموٹ کنٹرول ڈرون کو جنگلی حیات کی جاسوسی کیلیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کنزرویشن گروپ اور آسٹریلین وائلڈ لائف کنزروینسی (اے ڈبلیو سی) کی ایک ٹیم نے ریموٹ کنٹرول ڈرون سے ملک میں جنگلی حیات کی جاسوسی کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کا مقصد جنگلی حیات کی آبادی کا پتہ لگانا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی کنزرویشن گروپ اور آسٹریلین وائلڈ لائف کنزروینسی (اے ڈبلیو سی) کی ایک ٹیم نے اس سلسلے میں ریموٹ کنٹرول ڈرون کا استعمال شروع بھی کردیا ہے۔

جنگلی حیات کی نگرانی کے نئے پروگرام کی پیر کو جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے ڈرونز آسٹریلیا میں خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی نگرانی کے طریقہ کار میں ایک نئی جہت کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

اے ڈبلیو سی کے فیلڈ ایکولوجسٹ مہالیا بوتھ ریمرز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ ایک ایسے عمل کے تصور کا ثبوت فراہم کرتے ہیں جسے پورے آسٹریلیا میں حیاتیاتی تحفظ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بوتھ ریمرز نے بتایا کہ تھرمل ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے درحقیقت جانور کا پتہ لگانے اور آبادی کا زیادہ درست تخمینہ لگانے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں

Comments

- Advertisement -