سڈنی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے354رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے 48اوورز پر 324 رنز بنالیے ہیں جبکہ میربان ٹیم کی پہلی وکٹ عثمان خواجہ کی تھی جو30رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی فاسٹ باؤلرحسن علی نے وارنر کو بھی آؤٹ کیا لیکن اس وقت تک وہ 11 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 130 رنز بنا چکے تھے۔ تیسری وکٹ کپتان اسمتھ کی تھی جو49 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں اور اس لیے اسد شفیق حتمی 11 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا پائے۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ميچ میں آسٹریلیا نے جیت حاصل کی تھی تو دوسرے میچ میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی تھی۔ جبکہ تیسرے میچ میں ایک بار پھر آسٹریلیا فاتح ٹھہری۔
واضح رہےکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک ایک بار پھر ٹیم میں واپس آ گئے ہیں جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا کو سیریز میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
مزید پڑھیں:سیریز میں کامیابی کے لیے معمولی غلطیوں کی بھی گنجائش نہیں‘مکی آرتھر
واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہناتھاکہ سیریز میں کامیابی کے لیے معمولی غلطیوں کی بھی کنجائش نہیں ہے۔