بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میزبان کینگروز نے شاہینوں کو شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ کو 40 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 160 رنز ہی بنا سکی تھی۔

ندا ڈار نے نصف سنچری اسکور کی اور 59 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ کپتان بسمہ معروف نے 28 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈریسی براؤن اور جیس جیناسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کینگروز نے مطلوبہ 161 رنز کا ہدف با آسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 29 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے لیچ فیلڈ نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جب کہ میگ لیننگ نے 67 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی لیچ فیلڈ کو ناقابل شکست نصف سنچری بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا میچ 18 جنوری کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں سڈنی کا رخ کریں گے جہاں 21 جنوری کو سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں