آسٹریلیا: آسٹریلین آل راؤنڈ شین واٹسن سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ایشیز سیریز میں مایوس کن کارکردگی اور ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کیرئیر کو بڑھانے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کی۔
واٹسن انگلینڈ کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں واٹسن ٹانگ کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے سیریز کے بقیہ میچز کیلئے ان فٹ قرار دے دیا تھا۔
دس سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں شین واٹسن نے انسٹھ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔