تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسٹریلوی شہری کی مگرمچھ پر سواری کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل

آسٹریلوی شہری خطرناک مگرمچھ پر ایسے سواری کررہا ہے جیسے اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو، مگر مچھ پر سواری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں لیکن اکثر تصاویر کی حقیقت تصویر میں نظر آنے والے مناظر سے مختلف ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈکٹ پر شیئر ہوئی جس میں ایک شخص کو طویل القامت مگرمچھ پر ایسے سواری کرتے دکھایا گیا ہے جیسے وہ کسی سفر بورڈ (پانی میں چلنے والا اسکیٹ بورڈ) پر سوار ہو۔

تصویر آسٹریلیا سے ریڈکٹ پر شیئر ہوئی تھی جسے شدید تنقید کے بعد ہٹا دیا گیا، انٹرنیٹ پر تصویر شیئر ہوتے ہی جانوروں کے حقوق کےلیے کام کرنے والے افراد و تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا بنایا جانے لگا جس کے بعد ریڈکٹ نے تصویر ڈیلیٹ کردی۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے مگرمچھ پر سفر کرنے والے شخص کی حمایت بھی کی، ایک صارف نے لکھا کہ ‘ سوار نے حفاظت کےلیے دھوپ یا روشنی میں نمایاں دکھنے والی چمکیلی شرٹ پہن کر اچھا کیا’۔

Comments

- Advertisement -