منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آسٹریلین کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آسٹریلین کمپنی فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کردیا اور کہا سرمایہ کاری سےمقامی افراد کے لیے روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان سے فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد اورچیئرمین بی او آئی عاطف آر بخاری موجود ہیں۔

اینڈریو فورسٹ نے قابل تجدید توانائی اور گرین انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری سےمقامی افراد کے لیے روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے پاکستان میں فورٹسکی گروپ کی سرمایی کاری میں دلچسپی کو سراہا اور ملک میں کاروباری منصوبے شروع کرنے میں ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرادی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے حکومتی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی پر بات کی جبکہ اینڈریو فورسٹ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کی اختیار کردہ حکمت عملی کی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں