پیر, جون 17, 2024
اشتہار

102 سال پرانی کار میں 70 سالہ آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چاغی: لندن سے 102 سال پرانی کار میں 70 سالہ آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا۔

سرحدی حکام کے مطابق 70 سال سے زیادہ عمر کے ٹورسٹ آسٹریلوی جوڑا لینگے رچرڈ اور بیورلی 102 سال پرانی کار میں پاک ایران سرحدی شہر تفتان بارڈر سے دالبندین میں داخل ہو گیا۔

آسٹریلوی ٹورسٹ جوڑے کو تفتان سے دالبندین تک انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہم کی، یہ جوڑا 1922 ماڈل کی گاڑی پر لندن سے میلبرن تک سفر جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

آج یا کل کو یہ جوڑا بلوچستان سے نکل کر پنجاب میں داخل ہوگا، قدیم کار میں لندن سے میلبرن تک سڑک کے ذریعے سفر ایک ریکارڈ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں