اشتہار

نیتن یاہومشرق وسطیٰ میں امن خراب کرنے کےذمہ دار ہیں‘کیون روڈ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کیون روڈ کا کہناہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہومشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کو خراب کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم اس وقت چارروزہ دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں جب سابق آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے نیتن یاہوکو مشرق وسطیٰ میں امن خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیاہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کیون روڈ کےاس تنقیدی بیان پر اپنا ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا اسرائیل کی تباہی کی کال ہوگی۔

- Advertisement -

خیال رہےکہ اس وقت اسرائیل کے وزیراعظم آسٹریلیا کے چار روزہ دورے پر ہیں اور ان کے ہم منصب مسٹر میلکولم ٹرنبل ان کی میزبانی کر رہے ہیں۔

یاد رہےکہ سابق وزیراعظم کیون روڈ نے 2010 کے ایک سفارتی واقعے کا حوالہ بھی دیا جس میں دبئی میں حماس کے ایک رہنما کے قتل میں چار بوگس آسٹریلیوی پاسپورٹ استعمال ہوئے تھےاور اس کے بعد مسٹر روڈ کی حکومت نے اسرائیلی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل طویل عرصہ فلسطین کی زمین پر قابض نہیں رہ سکتا، اوباما

واضح رہےکہ سابق امریکی صدر براک اوباما نےگزشتہ سال ستمبرمیں کہاتھاکہ ’اسرائیل زیادہ لمبے عرصے تک فلسطین کی زمین پر قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا،دنیا سمجھتی ہے کہ ہر مسئلے کا حل امریکا کے پاس ہےتاہم مسائل کا حل ممالک کو آپس میں باہمی اتفاق سے نکالنا ہوگا‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں