تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آسٹریلوی فاسٹ بولر پاکستان میں کھیلنے کے لیے پُرجوش

کراچی: آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے کہا کہ پاکستان آنے پر کافی خوشی محسوس کررہا ہوں، پی ایس ایل اور نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کو آن لائن دیکھ چکا ہوں، یہاں سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں، پاکستان میں کھیلنے کے لیے ہاں کرنے کے علاوہ میرے ذہن میں کوئی بات نہیں تھی۔

ایرون سمرز نے بتایا کہ اظہر محمود سے گزشتہ دنوں بات ہوئی تھی، مجھے کس شعبے میں خدمات انجام دینی ہوگی اس سلسلے میں اظہر محمود سے گفتگو کی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اپنی بولنگ میں زیادہ تبدیلی نہیں کروں گا، لاہور میں ایک ہفتے رہ کر ایکشن میں تبدیلی نہیں لاسکتا ہوں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر کا پاکستان کپ کھیلنے کا اعلان

آسٹریلوی فاسٹ بولرنے وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بولنگ ورائٹی حیران کردینے والی تھی، وسیم اکرم پرانی گیند سے ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کرتے تھے۔

ایرون سمرز نے کہا کہ شعیب اختر کی طرح تیز بولنگ کرنا پسند کرتا ہوں، شعیب اختر کا تیز بولنگ اور طویل رن اپ کا انداز اچھا لگتا ہے، وہ اپنے دور کے تیز ترین بولر تھے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ایسی کئی وکٹوں پر کھیل چکا ہوں جو فاسٹ بولرز کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتیں، اگر آپ تیز بولنگ کرکے بھی وکٹیں نہ لیں تو ٹیم کے لیے بیکار ہیں ، کبھی کبھار بولنگ کے لیے دوسرا انداز بھی اپنانا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں