بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مہمان نوازی دیکھنی ہے تو پاکستان جائیں، آپ وہاں محفوظ رہیں گے، آسٹریلوی صحافی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی اسپورٹس جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ واقعی مہمان نوازی دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان جائیں، میں ضمانت دیتا ہوں کہ آپ وہاں محفوظ رہیں گے۔

اسپورٹس پریزنٹر میلانیا لوئس میک لافلن سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلوی صحافیوں پیٹر لالور اور بھارت سندریسن کا کہنا تھا کہ اگر آپ واقعی بہترین ثقافتی دورہ کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان جائیں۔ یہ ایک بہترین جگہ ہے۔

انھوں نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تجربات شیئر کیے اور پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضمانت دیتے ہیں کہ آپ وہاں محفوظ رہیں گے اور آپ کا بہترین استقبال کیا جائے گا۔

پیٹر لالور نے کہا کہ پاکستان جانے کے حوالے سے میری یادیں کافی بہترین ہیں، وہ تجربہ کرکٹ سے کہیں بڑھ کر تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 24 سالوں کے بعد وہاں کا دورہ کیا تھا۔

وہاں کے شائقین ویسے بھی اپنے ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ میچز دیکھنے سے قاصر تھے یہاں تک وہ اپنے کرکٹرز کو بھی بین الاقوامی میچز میں کھیلتا نہیں دیکھ پارہے تھے۔ وہ جس طرح کرکٹ سے لطف اندوز ہورہے تھے وہ بہت شاندار تھا۔

انڈین نژاد آسٹریلوی بھارت سندریسن کا کہنا تھا کہ انڈیا سے تعلق ہونے کی وجہ سے میں پاکستان جانے کے لیے پُرجوش تھا جب میں کراچی میں اترا تو مجھے ایسا ہی محسوس ہوا کہ جیسے یہ بھارت ہی ہے۔ تمام لوگوں نے وہاں بہت محبت دی اور وہاں ہمیں کھانا بھی مفت ملتا تھا۔

پیٹر لالور نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم ایشیز کے لیے انگلینڈ بھی گئی ہے اور بھارت کا بھی دورہ کرتی رہے ہے مگر پاکستان میں جس طرح شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کو پیار دیا وہ کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملا یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں