تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق

سڈنی: امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سینئر سیاست دان پیٹر ڈوٹن ایوانکا ٹرمپ اور امریکی اٹارنی جنرل ولیم بر سے ملاقات کے بعد کرونا وائرس مبتلا ہوگئے۔

آسٹریلوی وزیر پیٹر ڈوٹن نے گزشتہ ہفتے امریکا میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے حکام شریک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹر ڈوٹن نے ایوانکا ٹرمپ سے 6 مارچ کو ملاقات کی تھی جس کی تصاویر بھی آسٹریلوی سفارت خانے کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

آسٹریلوی وزیر پیٹر ڈوٹن کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

پیٹر ڈوٹن کا کہنا تھا کہ آج صبح جب میں سو کر اٹھا تو بخار اور گلے میں درد کی شکایت ہوئی جب ٹیسٹ کرایا گیا تو اس کی رپورٹ مثبت آئی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ سے ملاقات کے بعد غیرملکی عہدیدار میں کروناوائرس کی تصدیق

ڈوٹن کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک محسوس کررہے ہیں لیکن ان کی تشخیص سے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ کیا کابینہ کے دیگر ممبران اور وزیراعظم اسکاٹ موریسن بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برازیلین عہدیدار فیبیو ونگرٹرن میں کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، انہوں نے 7 مارچ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

Comments

- Advertisement -