میلبرن : آسٹریلیا میں دہری شہریت رکھنے پرایک اور رکن پارلیمنٹ جون الیگزینڈر نے استعفی دے دیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رکن پارلیمنٹ جون الیگزینڈرنے برطانوی شہریت رکھنے پر پارلیمنٹ کی رکینت سے استعفی دے دیا، اس سے قبل نائب وزیراعظم بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیوی آئین میں ارکان پارلیمنٹ کے دہری شہریت رکھنے پر پابندی ہے۔
- Advertisement -
مزید پڑھیں : آسٹریلوی نائب وزیراعظم دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار
گزشتہ ماہ ہائیکورٹ نے دہری شہریت پر پانچ ارکان کونااہل قراردیا تھے، جن میں نائب وزیراعظم بھی شامل تھے۔
بارنبی جوئس کے پاس آسٹریلیا کے علاوہ نیوزی لینڈ کی شہریت بھی تھی۔
خیال رہے کہ جولائی کے انتخابات کے بعد سے آسٹریلیا میں دوہری شہریت کا معاملہ زیرِ ہے اور اس کے بعد سے درجنوں ارکانِ اسمبلی اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں۔