جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آسٹریلیا اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مسکڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں جاری ہے۔

بھارتی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں امریکی ٹینس کھلاڑی ڈیسیرا کراؤزک اور برطانوی کھلاڑی نیل اسکوپسکی کو شکست دی۔

ثانیہ مرزا اور روہن بھوپنا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حریف ٹیم کو 7-6، 7-5، 7-6، 7-5 اور 10-6 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کےسیمی فائنل میں جگہ بنالی

سربین اسٹار نوواک جوکووچ بائیسویں گرینڈ سلم ٹائٹل سے دو قدم دور ہیں انہوں نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

سرب اسٹار نے کوارٹر فائنل میں روس کے آندرے روبلیو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ امریکا کے ٹومی پال سے ہوگا۔

ایک اور میچ میں یونان کے سٹسی پاس بھی چوتھی مرتبہ فائنل فور میں پہنچ گئے ہیں، خواتین میں پولینڈ کی میگڈا کا ڈریم رن نے ٹاپ فور میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں