بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آسٹریلیا میں قتل ہونے والے ذیشان کی کراچی میں تدفین کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آسٹریلیا میں چند روز قبل قتل ہونے والے پاکستانی نوجوان ذیشان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں قتل ہونے والے ذیشان اکبر کی لاش گذشتہ روز کراچی میں اس کے گھر پہنچائی گئی، ذیشان کے گھر والوں کے مطابق وہ تعلیم کے سلسلے میں آسٹریلیا میں کافی عرصے سے رہائش پذیر تھا، چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اسے قتل کیا۔

ذیشان کی نماز جنازہ اعظم بستی میں ادا کی گئی، جس کے بعد اس کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ۔

اس سے قبل آسڑیلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نائیلہ چوہان نے آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم کے قتل کے معاملے پر کہا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن متاثرہ خاندان اورآسٹریلوی حکام سے رابطے میں ہے، مقتول کی لاش پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، آسٹریلوی حکام کی بروقت کارروائی اور قاتلوں کی گرفتاری کوسراہتے ہیں۔


مزید پڑھیں : سڈنی : پاکستانی طالبعلم کو چاقو مار کر قتل کردیا


واضح رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستانی طالب علم کو چاقوؤں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا، بعد ازاں حملے میں شک کے شہبے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حراست میں لیئے گئے نوجوانوں کی عمریں 15اور 16برس ہیں، فرانزک ٹیم نے پیٹرول پمپ کی کھڑکی سے خون سے لکھا نوٹ بھی برآمد کیا ہے، جس پر لفظ آئی ایس لکھا ہوا تھا۔

آسٹریلوی حکام نے واقع کو دہشت گردی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ گرفتار کئے گئے سولہ سالہ نوجوان کے دہشت گردوں سے روابط کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے

ذیشان اکبر آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے کوئینزبیان کے پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا جبکہ چند روز قبل ذیشان اکبر نے آسٹریلوی شہریت کے لئے بھی درخواست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں