جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ، ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی مرتبہ آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں شہر قائد کے تین گراؤنڈز پر مقابلوں کا آغاز ہوگیا، فاسٹ بولر ایرون سمرز کی شرکت سے ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منعقد ہونے والے ون ڈے ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی مرتبہ آسٹریلوی کھلاڑی شریک ہوگا، کراچی کے تین گراؤنڈز پر مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے، ان مقابلوں میں آسٹریلوی فاسٹ بولر سدرن پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیز فور میں ایرون سمرز نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سندھ اور سدرن پنجاب کا مقابلہ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں ہورہا ہے، سدرن پنجاب کا ٹاس جیت کر سندھ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں