ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

آسٹریلین کرکٹرز کا دورہ جنوبی افریقہ کا بائیکاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : آسٹریلین کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری تنازع کےباعث کی آسٹریلوی اے ٹیم نےدورہ جنوبی افریقہ کےبائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاوضے کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے اور معاملات طے نہ ہونے پر کھلاڑیوں نے اےٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کےبائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

سڈنی میں کھلاڑیوں کی یونین کا ایمرجنسی اجلاس ہوا جس میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے نئے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی صورت میں 12 جولائی سے شروع ہونے والے اے ٹیم کے دورے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہےکہ آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں خواتین کھلاڑیوں سمیت 230 کے قریب کھلاڑی بے روزگار ہوں گے جبکہ رواں سال ہونے والی ایشز سیریز کا انعقاد بھی خطرے میں پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا اے ٹیم کے کپتان عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اتنا آسان نہیں ہے لیکن ہم متحد ہیں اور ہم اس ہفتے بھی ٹریننگ پر جارہے ہیں۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اس کا کوئی حل نکل سکے لیکن اگر نہیں نکلا تو پھر ایک مشکل فیصلہ کیا جا چکا ہے۔انہوں نےکہا کہ دورہ نہ کرنے کا فیصلہ ایک طرح سے قربانی ہے لیکن ہمارے سامنے بڑا مقصد ہے۔


ڈیوڈ وارنرکوگھاس کاٹنے کےعوض 60 ڈالرکی پیشکش


واضح رہےکہ دو روزقبل کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدے کو تسلیم کیے جانے کی ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد دو سو سے زائد سینیئر کرکٹرز عملی طور پر بے روزگار ہوگئےتھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں