آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں پرائم منسٹر الیون نے بھی شرکت کی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی، اس دوران البانیز نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہترین ہے، پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا۔
قومی ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ بدھ کے روز سے کینبرا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
Pakistan cricket team hosted at Parliament House, Canberra by Australian Prime Minister Anthony Albanese.#AUSvPAK pic.twitter.com/cbQzlYpZAz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2023
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کا میچ ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے جو 1951 سے کھیلا جارہا ہے اور انہیں یہ میچ کھیلنے کی بہت خوشی ہے۔
Pakistan captain Shan Masood's media talk on the eve of the four-day game against PM's XI.#AUSvPAK pic.twitter.com/3jCzoRpiX0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2023
شان مسعود نے کہا کہ پرائم منسٹر الیون ایک سخت حریف ہے اور پاکستان ٹیم نا صرف اس میچ کے لیے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے بھی تیار اور پرجوش ہے۔