تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آسٹریلوی پولیس نے جہازکو بم سےاڑانےکا منصوبہ ناکام بنادیا‘4 افراد گرفتار

سڈنی : آسٹریلوی پولیس نے جہاز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں انسداد دہشت گردی پولیس نے جہاز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےسڈنی سے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بال نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس نےسڈنی میں بڑا مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن کرتے ہوئے چھاپے مار کر باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

میلکم ٹرن بال کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے بم بنانے میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

خیال رہےکہ حملے کا منصوبہ ناکام بنائے جانے کے بعد پورے آسٹریلیا میں ملکی اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرسیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو درمیانے درجے پر رکھا گیا ہے۔


بیلجئم کے میٹرو اسٹیشن پر دھماکہ، ایئرپورٹ پردودھماکے، 27 ہلاک متعدد زخمی


یاد رہےکہ گزشتہ سال مارچ میں بیلجئم کے ایئرپورٹ پردودھماکے ہوئے تھے جن میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئےجبکہ برسلز میں ہی میٹرو اسٹیشن پرہونےوالے دھماکے میں 15 افراد مارے گئے تھے۔

واضح رہےکہ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار چاروں ملزمان اسلام پسند ذہن کے مالک ہیں اور اسی تناظر میں جہاز کو دھماکے سے تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -