امریکا میں مظاہرے کے دوران ٹی وی رپورٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ آسٹریلوی ٹی وی چینل کی رپورٹر کو پیر میں ربربلیٹ ماری گئی۔
صدر ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن پر بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے دوران لاس اینجلس کے مرکز سے براہ راست رپورٹنگ کرنے والی ایک آسٹریلوی ٹیلی ویژن صحافی کی ٹانگ میں ربڑ کی گولی لگ گئی۔
لارین ٹوماسی، 9 نیوز کی نامہ نگار ہیں جو اتوار کو لائیو رپورٹنگ کر رہی تھی جب ایک افسر نے اچانک اپنا ہتھیار اٹھایا اور قریب سے ایک غیرمہلک گولی چلا دی۔
درد سے رپورٹر چیختی ہیں اور خود پر قابو رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور ساتھ ہی اپنے عملے کو تسلی دیتی ہیں کہ وہ ٹھیک ہیں۔
صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کےخلاف لاس اینجلس میں پرتشدد احتجاج کیا جا رہا ہے، ہنگاموں پرقابو پانے کےلیے نیشنل گارڈ تعینات کر دیےگئے۔
لاس اینجلس کے جنوب مشرق میں واقع شہر پیراماؤنٹ میں سب سے بڑی جھڑپ ہوئی جہاں بہت سی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔