جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’فلسطین پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی‘ آسٹریلوی سینیٹر نے استعفیٰ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی سینیٹر نے فلسطین پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹر فاطمہ پیمان نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ آسٹریلیا کی گورننگ پارٹی سے "بھاری دل لیکن صاف ضمیر” کے ساتھ استعفی دے رہی ہیں۔

انہیں پارٹی لائن کے خلاف بغاوت کرنے اور فلسطینیوں کو تسلیم کرنے کی کسی بھی تحریک کی حمایت کرنے کا عہد کرنے پر غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا۔

- Advertisement -

فاطمہ پیمان مغربی آسٹریلیا کی ریاست کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے جون کے آخر میں لیبر پارٹی اور وزیر اعظم انتھونی البانیس کی مرضی کے خلاف، فلسطین کو تسلیم کرنے کے گرینز کی طرف سے پیش کی گئی تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔

نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے چھوٹے بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھی ہیں جو اعضاء کھو رہے ہیں، بے ہوش کیے بغیر کٹے ہوئے ہیں، اور بھوک سے مر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

وہ افغانستان میں پیدا ہوئی تھی اور ایک شیر خوار بچے کے طور پر آسٹریلیا پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا خاندان جنگ زدہ ملک سے بھاگ کر یہاں پناہ گزین کے طور پر نہیں آیا تھا کہ جب میں معصوم لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دیکھ کر خاموش رہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں