آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے ساحل کے قریب دیو ہیکل وہیل آگئی جسے دیکھ کر تیراک بھی حیران ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آستریلیا میں پرتھ کے قریب لیٹن بیچ کے قریب ایک دیو ہیکل وہیل پہنچ گئی جسے ساحل پر موجود لوگوں سے خطرناک حد تک قریب دیکھی گئی۔
وائرل فوٹیج میں وہیل کو سمندر کی طرف واپس جانے سے پہلے گہرے پانیوں میں بھٹکتے اور ساحل پر موجود لوگوں کی توجہ مبذول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
A massive whale has come dangerously close to shore at a Perth beach yesterday.
Swimmers were asked to leave the waters after some approached the 15-metre humpback to touch it as it lingered in the shallow waters of Leighton Beach.#9News pic.twitter.com/cfV25xnOor
— 9News Perth (@9NewsPerth) December 10, 2023
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وہیل گہرے سمندر میں پہنچ گئی، مقامی لوگوں نے وہیل کی واپسی کے لئے کوششیں کیں۔
اس واقعے سے متعلق میرین بائیولوجسٹ ڈاکٹر نٹالی کا کہنا تھا کہ اس طرح ساحل کے قریب آیا وہیل کا غیر معمولی اور خطرناک رویہ تھا، بیچ پر موجود لوگوں کو اس طرح کی صورتحال میں ’وہیل کو اکیلا چھوڑ دینا چاہیے‘۔
میرین بائیولوجسٹ نے کہا کہ وہیل کے بچاؤ کی کوشش کے لیے کسی پیشہ ور افراد کو اطلاع دینا چاہیے، وہیل کے قریب جانا نہ صرف لوگوں کے لیے بکلہ جانوروں کے لیے بھی خطرہ ہے۔