منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پرغورشروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پرغور شروع کردیا، جس کے بعد پاکستان میں‌ کرکٹ کے مداحوں‌ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے پی سی بی سے رابطے میں ہیں.

توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا سے آئندہ سال مارچ میں دو ون ڈے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی ہے.

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا نے سیکیورٹی آفیسر پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پی ایس ایل کے میچزمیں سیکیورٹی کا جائزہ لے گا.

پاکستان اورآسڑیلیا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 29 مارچ سے شروع ہونی ہے، پی سی بی نے آسٹریلیا کو سیریز کے ابتدائی 2 میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی ہے.


مزید پڑھیں: پاک فوج کے ترجمان رات گئے کراچی کی سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے آگئے


سیکیورٹی آفیسر پی ایس ایل کے میچزمیں سیکیورٹی کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کریں گے.

واضح رہے کہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازہ بند ہوگئے تھے، البتہ گذشتہ پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں منعقد کرنے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی آمد کے بعد امکان پیدا ہوا ہے کہ جلد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں