کینبرا : آسٹریلیا میں چوہوں کے جھنڈ اب انسانوں پر بھی حملہ کرنے لگے، چوہے نے گھر میں سوئی ہوئی کسان کی بیوی کی آنکھ چبا ڈالی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی آنکھ چبانے کا واقعہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون صبح جاگی تو اپنی آنکھ چوہے کو کھاتا دیکھ کر ششد رہ گئی۔
خوفناک واقعہ رونما ہونے کے بعد خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں چوہوں نے آسٹریلین شہریوں کےلیے مشکلات کھڑی کردیں ہیں جن میں کمی فی الحال نظر نہیں آرہی۔
چوہے اب کھیتوں کے ساتھ ساتھ گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بھی حملہ آور ہوگئے ہیں، چوہوں نے کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اب تک کسانوں کی کروڑوں ڈالرز مالیت کی فصلیں برباد ہوچکی ہیں۔
چوہوں کے حملوں کے باعث کسانوں کی فصلیں تو تباہ ہوئی اب شہریوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئی ہیں کیوں کہ چوہے کسانوں کے گھروں میں داخل ہوچکے ہیں وہ انسانوں کو جسمانی طور پر بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔