بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان آمد پر ‘خوش آمدید’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 35رکنی آسٹریلوی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا، ٹیم کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کےسی ای اونک ہوکلی بھی اسلام آباد پہنچے۔

اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کےسی ای اوٹاڈ گرین برگ بھی شامل ہے، پاکستان پہنچنے پر پی سی بی ڈائریکٹر آپریشنز ذاکرخان نے اسلام آبادایئرپورٹ پرمہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل منتقل کیا گیا، جہاں ان کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، کھلاڑی ایک دن روم آئیسولیشن میں رہیں گے، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز آج پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔

پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شیڈول ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں