جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کے 11 کھلاڑی، پڑگئے بھارت کے سوا لاکھ تماشائیوں پر بھاری

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے 11 کھلاڑی احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک لاکھ 30 ہزار تماشائیوں پر بھاری پڑ گئے اور دنیا کا سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم پر سناٹا چھایا رہا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جو کہا کر دکھایا، 11 کینگروز کھلاڑی پڑ گئے سورماؤں کے سوا لاکھ سپورٹرز پر بھاری بلکہ صرف سوا لاکھ تماشائی ہی نہیں بلکہ ڈیڑھ ارب سے زائد بھارتیوں کو خاموش کرا دیا۔

آسٹریلیا نے فائنل میچ کے آغاز سے اختتام تک اپنی کارکردگی سے ایسا سماں باندھا کہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں سناٹا چھایا رہا اور وہ تماشائی جو بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے کی آس لیے اسٹیڈیم میں جشن منانے کی پوری تیاریوں کے ساتھ آئے تھے وہ 7 گھنٹے تک اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا تماشہ ہی دیکھتے رہے۔

- Advertisement -

فائنل کے موقع پر مودی اسٹیڈیم میں نیلی جرسی کا سمندر بے بسی کی تصویر بنا رہا۔ پورے میچ میں سوائے ایک دو مواقع کے بھارتی ٹیم نے اپنے چاہنے والوں کو انجوائے کرنے اور خوشیاں منانے کو کوئی موقع فراہم نہیں کیا کیونکہ بڑے میچ میں ان کی بیٹنگ چلی اور نہ ہی بولنگ۔ شائقین اپنی ٹیم کی مایوس کن پُرفارمنس پر مایوس بت بنے بیٹھے رہے۔

کرکٹ کی دنیا کا نیا چوکر بھارت، 10 سال میں نواں ناک آؤٹ میچ ہار گئے

خاموشی اتنی چھائی کہ کوہلی بھی کراؤڈ سے شور مچانے کا کہتے رہے جب کہ جاتے جاتے پیٹ کمنز کراؤڈ پر طنز کرنے سے باز نہ آئے۔ ایک لاکھ تیس ہزار تماشائی، پھر بھی اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں