ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کی حالیہ فتح ورلڈکپ 2015 کی جیت سے بڑی کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کو ان کے ہوم کراؤڈ کے سامنے عالمی کپ فائنل میں شکست دینے پر آسٹریلین پلیئرز کی خوشی دیدنی ہے، وہ ان لمحات سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ورلڈکپ فاتح اسکواڈ میں شامل آسٹریلین پلیئرز نے 2023 کی ورلڈکپ فتح کو آج سے ٹھیک آٹھ سال قبل 2015 میں ملنے والی جیت سے بڑا قرار دیا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ جیتنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہماری حالیہ فتح 2015 کی جیت سے بڑی ہے۔

جوش ہیزل ووڈ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ ٹائٹل اپنے ہوم گراؤنڈ اور ملکی شائقین کے سامنے جیتا تھا، اس بار بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں چیمپئن بننا واقعی ایک اعزاز ہے۔

- Advertisement -

مڈل آرڈر بیٹر اور فائنل میں اپنی بیٹنگ سے اہم کردار ادا کرنے والے مارنس لبوشین نے کہا کہ ہم نے آج جو حاصل کیا وہ ناقابل یقین ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں اسے بہترین کامیابی کہوں گا جس کا حصہ بننے پر بہت مسرور ہوں، ہمارے بولرز نے شاندار پرفارمنس پیش کی، اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ جیسا چاہتے تھے ساری چیزیں ویسی ہی رہیں اس لیے ہم خوش قسمت رہے۔ بھارتی کپتان روہت بدقسمت رہے، ہمارے لیے تاریخی موقع کا حصہ بننا خوش کن ہے۔

مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل نے بھی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے یادگار لمحات میں سے ایک کہا۔
واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم ایک لاکھ سے زائد بھارتی شائقین کے سامنے کینگروز نے بھارتی ٹیم کے ارمان ٹھنڈے کردیے۔

آسٹریلین پلیئرز نے نہ صرف میزبان بھارت کی سپورٹ میں آئے کراؤڈ کا دباؤ برداشت کیا بلکہ اپنی کپتان پیٹ کمنز کے کہنے کے مطابق انھیں خاموش بھی کروایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں